اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شدید گرمی میں بجلی کے شارٹ میں اضافہ ہوگیا ، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں گزشتہ روز بجلی کی پیداوار 18 ہزار 655 میگاواٹ رہا جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار 555 میگاواٹ تک ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پن بجلی سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 975 میگاواٹ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 8 ہزار 350 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ونڈ پاور پلانٹس سے 790 میگاواٹ سولر پاور پلانٹس سے 2 سو، بگاس سے 140
میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ نیوکلئیر پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 3 ہزار 200میگاواٹ ہے۔شارٹ فال کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس میں دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 8 سے 10 گھنٹے، شہری علاقوں میں یہ دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے اور لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
گرمی کی شدت، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گیا، طلب 24 ہزار 555 میگاواٹ پر رہی



