کرا چی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ہنگامہ آرائی کیس میں بری

کراچی (نیشنل ٹائمز ) کراچی کی ایک مقامی عدالت نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بریت کی درخواست منظور کر لی۔سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو بری کر دیا۔ وکیل صفائی کے مطابق حلیم عادل شیخ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر سندھ ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے۔ سندھ ہائیکورٹ سے باہر نکلے تو پولیس نے گرفتار کر لیا، جس کی وڈیو موجود ہے ۔ حلیم شیخ کو پہلے فیروز آباد کے مقدمے میں گرفتار کیا پھر پریڈی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلیم عادل کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں چل رہا ہے۔ ان کیخلاف مقدمہ پریڈی تھانے میں درج تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر