شاہ رخ خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل، چیک اپ کے بعد ڈسچارج

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی گرمی کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تاہم ضروری چیک کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ابتدائی طبی علاج کے بعد شاہ رخ خان کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔شاہ رخ خان نے منگل کو احمد آباد میں آئی پی ایل میچ دیکھا، میچ ختم ہونے کے بعد وہ رات کو دیر سے مقامی ہوٹل پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبح شاہ رخ کی حالت خراب ہونے کے بعد ان کو تقریبا دوپہر 1 بجے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی صحت اب ٹھیک ہے اور انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ احمد آباد کا شمار بھارت کے گرم ترین شہروں میں کیا جاتا ہے، گزشتہ روز وہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب تھا اور محکمہ موسمیات نے شہر میں ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر