صدر ابراہیم رئیسی کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کی تلاش اپنے ڈرونز کے ذریعے کی: ایرانی فوج

تہران (نیشنل ٹائمز) ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے بعد اسے تلاش کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون کا استعمال کیا تھا۔ ایرانی فوج نے سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ ترکی کی طرف سے بھیجا گیا ایک ڈرون نائٹ ویژن آلات رکھنے کے باوجود جائے حادثہ کا پتہ لگانے میں ناکام رہا۔ یہ ڈرون ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ کا درست تعین کرنے میں ناکام رہا اور آخر کار ترکی واپس بھیج دیا گیا۔بالآخر پیر کی صبح کے اوائل میں زمینی ریسکیو فورسز اور مسلح افواج کے ایرانی ڈرونز نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی صحیح جگہ کا پتہ لگایا۔مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت ابراہیم رئیسی کے وفد کے سات ارکان بھی مارے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر