فوج کا نکتہ نظر یا کوئی خدشہ ہے تو ان خدشات کاحل نکالنا پڑے گا، اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ فوج کا نکتہ نظر یا کوئی خدشہ ہے تو ان خدشات کاحل نکالنا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہیں جو بڑے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوئی،نظام کی خرابی کو ٹھیک کئے بغیر بات آگے نہیں چل سکتی،میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ،عمران خان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں11سال کا گہرا تعلق ہے،مفتاح اسماعیل پارٹی لانچ کرنے جا رہے ہیں، ہو سکتا ہے محمد زبیر اس پارٹی میں شامل ہو جائیں، بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے گردشی قرضے بڑھتے ہیں،(ن) لیگ کا بجلی بنانے کا فیصلہ بہت بہترین تھالیکن بجلی کی قیمت بڑھانا انتہائی غلط فیصلہ تھا،اس سے کاروبار ٹھپ ، صنعتیں بند ہوئیں،مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھتے چلے جا رہے ہیں،مسائل کو حل کرنے کیلئے کچھ دو اور کچھ لو کے فارمولے کے تحت کام کرنا ہو گا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ میں کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا، میری رائے ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے رولز آف گیمز پر ملک چلانا نا گزیر ہے،جب ایک دفعہ ٹکرائو شروع ہوجائے تو اس میں ذاتی عنصر بھی آ جاتا ہے،عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے ٹکرائو میں ذاتی عنصر بھی پیدا ہوا،بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوئی،نظام کی خرابی کو ٹھیک کئے بغیر بات آگے نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے پر ان سے ملاقات کروں گا،میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ،سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، میرا عمران خان سے 11سال کا گہرا تعلق ہے، ان سے کوئی ذاتی لڑائی تو نہیں، اسٹریٹ ایجی ٹیشن پارٹی کے حق میں ہے نہ ہی ملک کے حق میں ہے، مفتاح اسماعیل پارٹی لانچ کرنے جا رہے ہیں، ہو سکتا ہے محمد زبیر اس پارٹی میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے گردشی قرضے بڑھتے ہیں،(ن) لیگ کا بجلی بنانے کا فیصلہ بہت بہترین تھا،(ن) لیگ کا بجلی کی قیمت بڑھانا اس وقت کا انتہائی غلط فیصلہ تھا،بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے کاروبار ٹھپ اور صنعتیں بند ہو گئیں،بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے لوگوں کی قوت خرید ختم ہو گئی، مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھتے چلے جا رہے ہیں،گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے مسئلے بڑھ رہے ہیں،ایک چوتھائی بجلی صارف تک نہیں پہنچ رہی یا اس کی قیمت واپس نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نجکاری کو بہت اہمیت دیتی ہے لیکن پچھلے اورموجودہ دور میں ایک یونٹ بھی پرائیویٹائز نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا نکتہ نظر یا کوئی خدشہ ہے تو ان خدشات کاحل نکالنا پڑے گا،حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے مسائل کا حل نکالنا پڑے گا،صرف آئین کو نہیں حقیقت کو بھی سامنے رکھتے ہوئے مسائل کا حل کرنا ہو گا،مسائل کو حل کرنے کیلئے کچھ دو اور کچھ لو کے فارمولے کے تحت کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہیں جو بڑے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بانی پی ٹی آئی منفرد سیاستدان ہیں جن پر ایک ہی وقت میں مختلف الزام لگائے جاتے ہیں،بانی پی ٹی آئی اپنے مقصد پر کمپرومائز کبھی بھی نہیں کرتے،بانی پی ٹی آئی مقصد کے حصول کیلئے بعض چیزوں پر کمپرومائز کر جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر