برطانوی وزیراعظم کا 4 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان

لندن (نیشنل ٹائمز )برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے 4 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام ووٹ کے ذریعے اپنے مستقبل کا انتخاب کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رشی سوناک نے ڈائوننگ سٹریٹ میں اپنے دفتر کے باہر پریس کانفرنس میں اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی تمام چہ مگوئیاں ختم ہوگئیں کہ وہ نئے انتخابات کا اعلان کب کریں گے۔لندن میں بارش کے دوران اپنے اعلان میں انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کے لیے اپنے مستقبل کے انتخاب کا یہی وقت ہے اور خود کو استحکام سے جوڑتے ہوئے کہا کہ استحکام اور غیرمعروف لیبر پارٹی کے رہنما کیئر سٹارمر میں سے کسی کو چننے کا موقع ہے۔رشی سوناک نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں میں ایک،ایک ووٹ کے لیے جدوجہد کروں گا، میں اعتماد حاصل کروں گا اور آپ کو ثابت کرکے دکھائوں گا کہ میری قیادت میں صرف کنزرویٹو پارٹی کی حکومت ہی بڑی محنت سے حاصل کیا گیا ،معاشی استحکام خطرے سے دوچار ہونے نہیں دے گی ۔برطانوی وزیراعظم نے لیبرپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سٹارمر آسان راستہ اپناتا ہے اور ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں جس کے نتیجے میں ان کے ساتھ مستقبل صرف غیرواضح ہوسکتا ہے۔رشی سوناک نہ صرف انتخابات سے قبل ہونے والے سرویز میں بھی لیبر پارٹی سے بہت پیچھے ہیں بلکہ وہ اپنی پارٹی میں محدود ہوگئے ہیں کیونکہ ان کا مشیروں کی ایک چھوٹی ٹیم پر انحصار بڑھ رہا ہے، جس کے ساتھ وہ انتخابی مہم چلائیں گے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر