فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، سرینا ولیمز کا ٹورنامنٹ میں سفر تمام

پیرس(نیشنل ٹائمز) سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا ہے۔پیرس میں وبائی وائرس کے خطرات میں ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلم جاری ہے، جہاں شائقین ٹینس کو بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا، تئیس گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی امریکی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو قازقستانی پلیئر ایلینا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا ہے۔اس غیر متوقع شکست کے بعد سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں ہیں، قازقستانی پلیئر ایلینا ریباکینا نے سرینا ولیمز کیخلاف چھ تین اور سات پانچ سے فتح سمیٹی اور کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔واضح رہے کہ سرینا ولیمز تئیس گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں تاہم کارکردگی میں اتار چڑھا کے باعث وہ دو ہزار سترہ کے بعد سے اب تک کوئی گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکی ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر