دنیا کے ایک ہزار بہترین شہروں میں پاکستان اسلام آباد / راولپنڈی 578 ویں نمبر پر

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) آکسفورڈ اکنامکس کی جانب سے پہلی بار دنیا کے ایک ہزار شہروں کی درجہ بندی پر مبنی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق یہ دنیا کے ایک ہزار بڑے شہروں کی جامع درجہ بندی ہے جس میں معیشت، ہیومین کیپیٹل، معیار زندگی، ماحولیات اور طرز حکمرانی سمیت 27 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔ اس فہرست کے مطابق پاکستان کا سب سے بہترین شہر اسلام آباد / راولپنڈی ہے جو ایک ہزار شہروں میں 578 ویں نمبر پر ہے۔ دوسرا نمبر لاہور کے نام رہا جو مجموعی طور پر 878 ویں نمبر پر ہے جبکہ پشاور تیسرے (895 ویں نمبر پر)، کراچی چوتھے (918 ویں نمبر پر) اور کوئٹہ 5 ویں (940 ویں نمبر پر )پر موجود ہے۔ اس فہرست میں دنیا کا بہترین شہر نیویارک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد لندن، سان جوز، ٹوکیو، Seattle، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، میلبرن اور زیورخ ٹاپ 10 شہروں میں شامل ہیں۔ دنیا کے 50 بہترین شہروں میں امریکا اور یورپ کا غلبہ رہا ہے اور ٹوکیو کے علاوہ سیئول (41 ویں) اور سنگاپور (42 ویں) ایشیا کے بہترین شہر قرار پائے۔ آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق ہماری گلوبل سٹیز انڈیکس میں دنیا بھر کے ایک ہزار بڑے شہروں کی خوبیوں اور کمزوریوں کا تجزیہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر