سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسیں ڈی پورٹ، جعلسازی میں ملوث ملزمان گرفتار

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) نے 8 کروڑ کے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں نجی پروموٹر کمپنی کا مالک غلام فرید اور بروکر ذوالفقار علی شامل ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے 108 نرسیں بھجوانے کا کنٹریکٹ حاصل کیا تھا جس کا خرچہ سعودی کمپنی نے ادا کیا لیکن ملزمان نے ہرنرس سے 4،4 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔ بعد ازاں، سعودی سسٹم میں اندراج کے دوران بھی ہیراپھیری کی گئی اور ایک ہی بار کوڈ پر 92 نرسز بھجوائیں گئیں جس کے بعد سعودی حکومت نے جعل سازی پر تمام نرسوں کو بلیک لسٹ کرکے وطن واپس بھجوایا۔ واضح رہے کہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے بھی علم لایا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر