فرانس نے نیتن یاہو کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری پر بین الااقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کر دی

پیرس (نیشنل ٹائمز) امریکا کے برعکس فرانس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری پر بین الااقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلوں، اس کی آزادی اور تمام حالات میں کسی خاص کو حاصل استثنیٰ کے خلاف جنگ کی حمایت کرتا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں تک اسرائیل کا تعلق ہے، یہ عدالت کے پری ٹرائل چیمبر پر منحصر ہے کہ وہ پراسیکیوٹر کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بارے میں کیا فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ اس کے برعکس امریکی صدر جوبائیڈن نے بین الااقوامی فوجداری عدالت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کو اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔

گزشتہ روز بین الااقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے رہنماؤں یحییٰ سنوار، محمد دیف اور اسماعیل ہنیہ کے وارنٹِ گرفتاری کی درخواست کی تھی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر