رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عدلیہ اور ججز کے خلاف مہم چلانے پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن اور ترجمان شعیب شاہین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں داؤد ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درخواست دائر کی جس میں رؤف حسن اور شعیب شاہین کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کے ساتھ رؤف حسن اور شعیب شاہین کے توہین آمیز انٹرویز کے ٹرانسکرپٹس بھی لف کیے گئے ہیں۔
درخواست گزار میاں داؤد ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف ایک منظم مہم کے تحت عدلیہ کو اسکینڈلائز کر رہی ہے، رؤف حسن اور شعیب شاہین مجرمانہ منصوبے کے تحت ججز کے خلاف مہم چلارہے ہیں اور انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔

درخواست گزار کے مطابق رؤف حسن کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ٹاؤٹ کہنا عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنا ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے بے بنیاد الزامات لگا کر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو بھی سکینڈلائز کیا ہے۔

میاں داؤد ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کے بیانات آئین کے آرٹیکل 204 کی خلاف ورزی ہیں اور تحریک انصاف مجرمانہ منصوبے کے تحت عوام کا عدلیہ پر قائم اعتماد کو تباہ کر رہی ہے، سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف تسلیم شدہ توہین عدالت پر کارروائی آگے نہیں بڑھائی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کیخلاف کارروائی آگے نہ بڑھانے سے تحریک انصاف کو توہین آمیز بیانات دینے کا حوصلہ ملا، سپریم کورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں سزا دی ہوتی تو آج یہ نوبت نہ آتی۔ ماضی میں سپریم کورٹ نے ججز کو اسکینڈلائز کرنے پر سیاستدانوں کو سزائیں سنائیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں رؤف حسن اور شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر