ٹیکس چوری کو لوگ بے ایمانی نہیں سمجھتے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ کا کہناہے کہ ٹیکس چوری کو لوگ بے ایمانی نہیں سمجھتے،ملک میں ٹیکس چوری کو کرپشن نہیں سمجھا جاتا ہے،لوگوں نے کرپشن کو بری چیز سمجھنا چھوڑ دیا ہے،جب بے ایمانی کے ساتھ عزت کا لفظ ڈال دیں گے تو اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ملک میں اداروں اور سیاستدانوں کی کرپشن کو برا مانا جاتا ہے، لیکن ٹیکس چوری کو برا نہیں سمجھا جاتا۔ آپ 36ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرسکتے ہیں، اگر ٹھیک سے ٹیکس اکٹھاکر لیا جائے توآئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یہاں صرف ایمانداری کی ضرورت ہے، ٹیکس چوری کرپشن کی طرح ہی برا ہے۔

لوگ ٹیکس چوری کو عقل کا کام سمجھتے ہیں۔ ٹیکس چوری کو ویسے پیش نہیں کیا جاتا جیسے اور چیزوں کو کیا جاتا ہے۔

اس کو وائٹ کالر تو کیا کوئی کرائم ہی نہیں سمجھا جاتا ہے۔ میں نے اسمبلی میں ٹیکس چوری کا معاملہ ڈیڑھ دوسال پہلے اٹھایا تھا۔ اگر مکمل ٹیکس چوری کا حجم دیکھا جائے توایف بی آر جتنا ٹیکس اکٹھا کرتا ہے اس سے 3گنازیادہ اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔ ٹیکس چوری کرنے والے اسمبلیوں تک پہنچ گئے۔انھوں نے کہا کہ کرپشن کو لوگوں نے کرپشن سمجھنا ہی بند کردیا ہے، ٹیکس چوری کو جرم ہی نہیں سمجھا جاتا۔
ہمارے ملک میں ٹیکس چوری کو جرم ہی نہیں سمجھا جاتا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ٹیکس چوری کی وارداتیں جاری ہیں۔ ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے دیانتداری کی ضرورت ہے۔ ٹیکس چوری کو لوگ کرپشن یا بدعنوانی نہیں سمجھتے بلکہ عقل کی چیز سمجھتے ہیں۔ پنجاب گورنمنٹ کی ملکیت 60ہزار دکانیں ہیں۔ اب دکانوں کا کرایہ 2یا 4ہزار ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرائیویٹ دکان کا کرایہ 50ہزار سے1لاکھ ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر