چودھری پرویز الہی کو لاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، بھرتیوں کیس میں ضمانت منظور

لاہور(نیشنل ٹائمز ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب کی ضمانت منظور کی۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوران سماعت وکیل پرویز الہی نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیر سے درج کیا۔ وکیل عامر سعیدراں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی نے کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم وصول نہیں کی، ان کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اینٹی کرپشن نے پرویز الہی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔اس پر وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ پرویز الہی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا ہے، پرویز الہی کو 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ قبل ازیں 27 مارچ 2024 کو عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے درخواست عدالت میں دائر کی۔ عدالت نے 26 مارچ کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، محمکہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہی اور سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ بعد ازاں 28 اپریل کو ہائی کورٹ نے پرویز الہی کی درخواست کو مئی میں سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر