9 مئی مقدمات، عمران خان کی بہنوں و دیگر کیخلاف ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

لاہور (نیشنل ٹائمز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت دیگر کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے علیمہ خان، عظمی خان، عمر ایوب اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سمیت دیگر کیخلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، عظمی خان اور عمر ایوب سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوشن نے آج بھی ملزمان کا ریکارڈ پیش نہ کیا جس پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا۔ اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے حکم دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا کوئی طریقہ کار طے کرے، مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا طریقہ کار ملزمان کو آج شام تک بتایا جائے۔ بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان سے تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے علیمہ خان، عظمی خان، عمر ایوب اور فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 29 جون تک توسیع کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر