ایران پر عائد پابندیاں جاری رہیں گی، امریکا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی،ایران پر عائد پابندیاں جاری رہیں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر امریکی حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔ ایرانی عوام کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکا سے مدد طلب کی تھی تاہم مدد فراہم کرنے کی تفصیلات بتانے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ہے۔ امریکی ترجمان نے دعوی کیا کہ ایرانی حکومت نے اپنے طیاروں کو دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ایرانی حکومت پر پابندیاں جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر