ایرانی ہیلی کاپٹر کو گرانے میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں، امریکہ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکا نے کہا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو ہونے والے حادثے کا جائزہ لے رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا کو ابھی تک ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، ایران میں صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کا جائزہ لے رہے ہیں، یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ تحقیقات کا کیا نتیجہ سامنے آتا ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات کا علم نہیں، ایرانی ہیلی کاپٹر کو گرانے میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں، میں طیارے کے حادثے کی وجہ کا اندازہ نہیں لگا سکتا، ہم ایرانی صدر کی موت کے بعد علاقائی سلامتی پر وسیع اثرات مرتب ہوتا نہیں دیکھ رہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر