سکیورٹی کی ضمانتوں اور سویلین جوہری امداد کا معاملہ، امریکہ اور سعودی عرب حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اس ہفتے کے اوائل میں بات چیت میں اہم پیش رفت کی ہے، وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ دونوں فریق ایک معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں ، یہ معاہدہ اب تقریبا حتمی ہے۔رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور ریاض سکیورٹی کی ضمانتوں اور سویلین جوہری امداد کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا استقبال کیا، دونوں رہنمائوں نے مختلف شعبوں میں سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک معاہدوں کے مسودے کے سیمی فائنل ورژن پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس حوالے سے معاہدے پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔دونوں فریقوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک قابل اعتبار راستہ تلاش کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا، ایک ایسا حل جو دو ریاستی حل کی طرف لے جائے اور فلسطینی عوام کی امنگوں اور ان کے جائز حقوق کے مطابق بھی ہو۔شہزادہ محمد بن سلمان اور جان کربی نے غزہ کی صورتحال اور وہاں جنگ کو روکنے اور انسانی امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر