ایران میں صدارتی انتخابات 28جون کو ہونگے

تہران (نیشنل ٹائمز)ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے صدارتی انتخابات 28جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے سپیکر اور عدلیہ کے سربراہاں نے ایران میں صدارتی انتخابات 28جون کو کرائے جانے کا فیصلہ کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایران میں الیکشن ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان محسن اسلامی نے اعلان کیا کہ آئندہ 28جون کو صدارتی الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30مئی سے 3جون تک ہوگی، جبکہ صدارتی انتخابات کی مہم 12سے27جون تک چلائی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی آئین کا آرٹیکل 131ملک میں صدارتی عہدہ خالی ہونے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے رہنمائی کرتا ہے۔اس آرٹیکل میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ جمہوریہ کے صدر کی موت، اس کی برطرفی، اس کے مستعفی ہونے، دو ماہ تک غیر حاضر یا بیمار رہنے، صدارت کی مدت ختم ہونے پر رکاوٹوں یا دیگر مشکلات کے باعث نیا الیکشن نہ ہونے کی صورت میں نائب صدر سپریم لیڈر کی رضامندی سے صدر کا عہدہ سنبھال لے گا۔ایران کے موجودہ پہلے نائب صدر محمد مخبر ہیں جنہیں رئیسی نے 2021میں صدارت سنبھالنے کے بعد سے اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔آرٹیکل 131اس بات کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ اسلامی شوری کونسل کے صدر، جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ اور جمہوریہ کے پہلے نائب صدر پر مشتمل ایک باڈی کو جمہوریہ کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ضروری انتظامات کرنا ہوں گے۔ یہ الیکشن 50دن کی مدت میں منعقد کئے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر