وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج بھی سنبھال لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج بھی سنبھال لیا۔سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور دیگر حکام نے گزشتہ روز وفاقی وزیر کو ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن آمد پر خوش آمدید کہا اور امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی ورثہ اورثقافت ڈویژن کی ذمے داری میرے لیے اعزاز اور اہم چیلنج ہے۔ پاکستان کی تاریخ اور ثقافت انتہائی متنوع ہے۔انہوں نے کہا کہ ثقافت ہماری قومی شناخت کا اہم جزو ہے، پاکستان مضبوط ثقافتی ورثوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ پاکستان کی ثقافت، موسیقی اور ڈرامے کے ذریعے ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ عطا تارڑ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے بھی وزیر ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر