الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل، راناثنااللہ چیئرمین ہونگے، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے چیئرمین رانا ثنا اللہ ہوں گے۔اس ضمن میں وزیر اعظم آفس کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، شیزا فاطمہ، نوابزادہ خالد حسین مگسی، شیری رحمن اور اٹارنی جنرل شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی سفارش پر دیگر افراد کو بھی اس کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔کمیٹی، الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے حوالے سے سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کرے گی اور بل میں ترامیم کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔وزارت اطلاعات اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکریٹریٹ کمیٹی کی معاونت کریں گے جبکہ کمیٹی کی سفارشات 15 روز میں وزیرا عظم کو پیش کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر