چین کی نئی توانائی گاڑیوں نے عالمی مسابقت کو بڑھایا ہے، حکام

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی میں پیشرفت، اعلیٰ ترقی کی حامل صنعتی چینز، کھلے اور اختراعی صنعتی ماحول کی بدولت چین کی نئی توانائی گاڑیوں نے عالمی مسابقتی فوائد کو بڑھایا ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ایک اہلکار ہو فوپھینگ نے شںہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل کو بتایا کہ چین کے چار کار ساز ادارے دنیا کے 10 سرفہرست الیکٹرک کار ساز اداروں میں شامل ہیں جن میں بی وائی ڈی دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک گاڑیاں بنانے والا ادرہ ہے۔
ہونے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین نے این ای ویز کی فروخت اور پیداوار میں 70 فیصد سے زیادہ کی ترقی کی شرح ریکارڈ کی ہے۔ اس سال تک ترقی کی یہ رفتار برقرار رہی اور پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں این ای وی کی فروخت میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
این ای وی شعبے پر بات کرتے ہوئے ہو نے جدید تکنیکی اختراعات میں ملک کی مسابقتی طاقت، مکمل سپلائی اور صنعتی چینز اور ایک کھلے اور اختراعی صنعتی ماحولیاتی نظام کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
وزارت تجارت کے ایک اہلکار ڈنگ وی شون نے ہو کے تجزیے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چین ہائی وولٹیج چارجنگ اور درمیانی اور جدید خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے استعمال جیسی نئی ٹیکنالوجیز میں دنیا کی قیادت کررہا ہے۔
ہوو نے کہا کہ چین میں این ای وی سیکٹر میں ایک مکمل صنعتی چین فعال ہے، جس میں اجزاء کی تیاری سے لے کر گاڑیوں کی مکمل پیداوار تک اور مواد کی فراہمی سے لے کر بیٹری کی ری سائیکلنگ تک شامل ہے۔
ڈنگ نے دریائے ینگسی ڈیلٹا کو اعلی ترقی یافتہ صنعتی اور سپلائی چینز کی مثال کے طور پر پیش کیا، جہاں این ای وی مینوفیکچررز چار گھنٹے کی ڈرائیو کے اندر تمام ضروری اجزاء حاصل کر سکتے ہیں۔
ہوو اور ڈنگ دونوں نے چین کے نئی توانائی کار مینوفیکچررز کی ترقی کو فروغ دینے میں ایک کھلے اور مسابقتی صنعتی ماحولیاتی نظام کے کردار کو اجاگر کیا۔
ہوو نے کہا کہ چین دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ ہے اور تقریباً تمام ملٹی نیشنلز کمپنیوں نے یہاں اپنے یونٹ قائم کئے ہیں، اس شعبے میں تمام شرکاء کے لیے برابر کے مواقعے ہیں۔
ڈنگ نے کہا کہ مارکیٹ میں شدید مسابقت نے کم معیار کے حامل اداروں کو مرحلہ وار ختم کر دیا ہے، جبکہ اعلیٰ معیار کی کمپنیاں اور مصنوعات ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں۔
ڈنگ نے کہا، “چین کے این ای وی سیکٹر کی ترقی برسوں کی کوششوں اور چینی کاروباری اداروں کی اختراعی پیشرفت کا نتیجہ ہیں، جسے مسابقتی مارکیٹ میں تیز کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر