ملائیشین نیوی کے سربراہ کانیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، سربراہ پاک بحریہ کا استقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سربراہ رائل ملائیشین نیوی ایڈمرل نےنیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ رائل ملائیشین نیوی ایڈمرل تان سری عبدالرحمن بن ایوب نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا جن کا نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان کا استقبال کیا،پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا، مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر