جماعت اسلامی فارم 47 کی پیداوارجعلی حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن

منصورہ(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے قائمہ کمیٹی برائے سیاسی امور کو ملک گیر پرامن عوامی مزاحمت کے لائحہ عمل کی تیاری کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی فارم 47 کی پیداوارجعلی حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی،عوام کو درپیش مہنگائی، بے روزگاری،بد امنی جیسے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے ماس موبلائزیشن کی جائے گی، کارکنوں کو بڑی تحریک کے لیے تیار کیا جائے۔منصورہ میں ہونے والے اجلاس کا آغاز ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر رہنماؤں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر دعائے مغفرت سے ہوا۔ امیر جماعت نے ابراہیم رئیسی کی امت کے اتحاد، پاک ایران تعلقات کی مضبوطی کے لیے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایران نے ابراہیم رئیسی کی قیادت میں اہل غزہ اور حماس کے حق میں جاندارنہ موقف اختیار کیا جسے جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے سیاسی امور کے اجلاس میں نائب امیر و صدر کمیٹی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری کمیٹی عنایت اللہ و دیگر قائدین نے شرکت کی۔امیر جماعت نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایجنڈا کی تکمیل کے لیے ایسا منصوبہ مرتب کیا جائے کہ جس کے نتیجہ میں برپا ہونی والی تحریک میں ملک بھر سے تمام طبقہ ہائے فکر اور خصوصی طور پر نوجوانوں اور خواتین کی شرکت ہو۔ ملک میں مسلط رہنے والے امریکہ نواز حکمران ٹولہ نے نوجوانوں کو مایوس کردیا ہے، آئی ایم ایف کی تابعداری میں ایسی معاشی پالیسیاں دی گئیں جس سے قومی معیشت کا جنازہ نکل گیا، عوام ٹیکسز کے بوجھ تلے دب کر رہ چکے ہیں، حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف، ریاستی وسائل پر مکمل قابض ہے، بجلی اور گیس کے ٹیرف میں مزید اضافہ تجویز کیا جارہا ہے جبکہ پٹرولیم لیوی اورکاربن ٹیکس جیسے عوام دشمن اقدامات کی بھی تیاری ہورہی ہے۔ ملک میں قانون وانصاف نام کی کوئی چیز نہیں، الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا،جعلی اسمبلیوں سے سوشل میڈیا کا گلا گھونٹنے کے قوانین پاس ہورہے ہیں،کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، سندھ میں ڈاکو راج ہے، کراچی میں تمام پانچ ہزار پولنگ سٹیشن سے ہارنے والی جماعت کو تمام سیٹیں دے دی گئیں، پنجاب میں پولیس دندناتی پھر رہی ہے، لوگوں کے گھروں پر بے جا چھاپے مارے جارہے ہیں، اس تمام صورتحال میں جماعت اسلامی ہرگز خاموش نہیں رہ سکتی، مظلوموں کی آواز بنیں گے۔امیر جماعت نے غزہ ملین مارچ کے انعقاد پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اور خصوصی طور پر جماعت اسلامی پشاور کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ جماعت اسلامی اہل فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے پوری طاقت سے آواز اٹھاتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک عالمگیر تحریک ہے، ہم کشمیریوں، فلسطینیوں سمیت پوری دنیا میں مظلوم انسانیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی دہشت گردی سے دنیا کا امن خطرے میں ہے، امریکا، بھارت کو بھی جنوبی ایشیا خطے میں پولیس مین کا کردار دلوانا چاہتا ہے، ہم اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے، امریکا اور اس کے ایجنٹوں کا ہر جگہ مقابلہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر