آئر لینڈ کا رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر نے کا اعلان

ڈبلن(نیشنل ٹائمز)آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سائمن ہیرس نے لانگ فورڈ میں سن 1834سے1852کے درمیان ملک میں پڑنے والی ہولناک قحط سالی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطی ،غزہ اور اسرائیل کے معاملے میں ہمارا موقف واضح ہے ، وہاں فوری طور پر جنگ بندی کی بحالی اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل اس مسئلے کا نا گزیر حل ہے ،آئرلینڈ اس ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے جس کیلیے مشترکہ نظریات کے حامل ممالک سے بھی مشاورت جاری ہے۔آئرش وزیراعظم نے کہا کہ ہم اسرائیل سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک سے نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ فلسطین کی طرح اسرائیلی عوام کی اکثریت بھی خطے میں امن و آشتی،سلامتی اور خوش حالی کے ماحول میں رہنے کو ترجیح دیتی ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر