پاکستان کے پاس بڑے مضبوط نوجوان فاسٹ بولر ہیں، روہت شرما

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے اور پاکستان کے پاس بڑے مضبوط نوجوان فاسٹ بولر ہیں۔ روہت شرما نے کہاکہ مجھے نہیں پتا پاک بھارت کرکٹ کا اسٹیٹس کیا ہے، میں یہی کہوں گا کہ مجھے کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ میں کرکٹر ہوں۔بھارتی کپتان نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر بڑے مضبوط ہیں، پاکستان کی بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر ایک اچھی ٹیم ہے۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مختلف ہوتا ہے،ٹیموں سے بڑھ کر لوگ بہت پسند کرتے ہیں، لوگ پاک بھارت ٹیموں کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، مجھے پاکستانی فینز کے پیغامات ملتے ہیں جو مجھے اچھے لگتے ہیں، پاکستانی فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا میں آپ کو چیلنج کا سامنا ہوتا ہے، اسی طرح انگلینڈ میں بھی آپ کو چیلنج کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر