ہیلی کاپٹر حادثہ ، ایرانی حکام کی لاشیں منتقل کرنے کی ویڈیو وائرل

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی حکام کی لاشیں جائے وقوعہ سے منتقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسٹریچر پر رکھ کر محفوظ مقام پر منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو جنگل میں دشوار گزار راستے سے لاشوں کو منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ گزشتہ روز تبریز شہر سے 100کلو میٹر دور پیش آیا تھا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں ایران کے وزیر خارجہ حسین عامر عبد الہیان، گورنر تبریز اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان سمیت دیگر اعلی حکام بھی سوار تھے۔ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان اور گورنر تبریز کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب ہلال احمر ایران کے سربراہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے کچھ افراد کی لاشوں کو ناقابل شناخت قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر