اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نجی شاپنگ مال کے سیکیورٹی انچارج پر تشدد اور تالے توڑنے پر درج مقدمے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت وکیل تنویر الیاس نے بتایا کہ دونوں فریقین میں سمجھوتا ہوگیا ہے، اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے اس کو جوڈیشل کردیتے ہیں۔ اس موقع پر جج مرید عباس نے تنویر الیاس کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ضمانت کی درخواست دائر کردیں۔ بعد ازاں عدالت نے تنویر الیاس کا 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔ یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔
سیکیورٹی انچارج پر تشدد کا معاملہ، تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم



