کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کی پیش گوئی

کراچی (نشینل ٹائمز) کراچی اور سندھ سمیت ملک بھر میں شدید گرمی نے شہریوں کو جھلسا کر رکھ دیا اور محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار کے روز بھی شدید گرمی کا راج رہا اور شام ہونے کے باوجود بھی سورج کی تپش میں کمی نہ آ سکی۔نواب شاہ میں سب سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور شہر میں شدید گرمی کے باعث دن بھر بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا رہا۔میرپورخاص میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور صوبہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی دن بھر حبس اور گرمی کا راج رہا جس سے بچنے کے لیے شہریوں نے نہروں کا رخ کیا۔گرمی کے سبب شہر میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر مختلف شہروں میں انتظامیہ اور مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام ٹھنڈے پانی کے کیمپ بھی لگا دیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے حفاظتی اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر بدستور جاری رہے گی اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے تاہم شہر میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں بہتر رہے گا۔محکمہ موسمیات نے آج پیر سے بیشتر شہروں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی بھی کی ہے اور درجہ حرارت بتدریج بڑھنے سے آئندہ 10 روز کے دوران بعض شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ ادھر محکمہ صحت پنجاب نے بھی ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو شدید ہو سکتی ہے اور تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کانٹرز قائم کرنیکی ہدایت کردی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر