پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ہتک عزت بل منظوری کیلئے ایجنڈے میں شامل

لاہور (نیشنل ٹائمز )پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (پیر کو ) ہوگا، حکومت پنجاب نے ہتک عزت بل منظوری کے لئے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے ۔تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آج (پیر کو ) ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، سرکاری بزنس میں ہتک عزت بل 2024 منظور کروایا جائے گا، تمام صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کو مسترد کرچکی ہیں، صحافتی تنظیموں نے آج پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بھی ہتک عزت بل کو مسترد کرکے اس کی مخالفت کا اعلان کرچکی ہے۔دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے آج صحافتی تنظیموں سے ملاقات کا اعلان بھی کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے دیگر بزنس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلق سوالات کے جواب دریافت کئے جائیں گے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے، ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی بلا لیا گیا ہے، تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے دن12 بجے اسمبلی میں وزیر اطلاعات کے آفس میں ملاقات ہوگی۔عظمی بخاری نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ہتک عزت قانون سے متعلق اصلاح مشورہ ہوگا، ہم جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر