آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے کفن پوش احتجاج

لندن(نیشنل ٹائمز) آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے جامعہ کے مشہور شیلڈونین تھیٹر کے دروازے پر’’ کفن پوش احتجاج‘‘ کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شیلڈونین تھیٹر میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز کی گریجویشن تقاریب کے موقع پر درجنوں طلبہ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا۔طلبا تھیٹر کے داخلی دروازے پر کفن میں ملبوس خون آلود لاشوں کی صورت میں پڑے رہے۔ طلبہ کی شرٹس پر لکھا تھا تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہیں۔مظاہرین نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے اسرائیل سے قطع تعلقی کرنے میں ناکامی کی شدید مذمت کی۔احتجاج کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ہر لاش ان ہزاروں فلسطینیوں کی نمائندگی کررہی ہے جن کی زندگیاں اور مستقبل اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں تباہ ہوگئے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تعلیم کی مکمل تباہی، طلبا اور اساتذہ کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی پر اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر طلبہ کو پرتشدد صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک سیکیورٹی گارڈ نے پرامن احتجاج کرنے والے متعدد طلبا کو لاتیں مار کر انہیں وہاں سے جانے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں طلبا اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اپنی یونیورسٹی سے اسرائیل اور عسکری کمپنیوں سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر