اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی معاملات کو زراعت کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے،گندم اسکینڈل معاملے پر انوار الحق کاکڑ قصوروار ہیں وہ اپنی غلطی تسلیم کر کے عوام سے معافی مانگیں ،کسان اس وقت مر رہا ہے،اگر ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی توہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ایک انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق ٹی او آر ر بنانے کیلئے تیار ہیں آئیں سب ساتھ مل کربیٹھیں،کسان اس وقت مر رہا ہے،اگر ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی توہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں نے کہا ان کے پاس 4.6ملین ٹن گندم موجود ہے،نگران حکومت کو بتایا گیا کہ گندم کی قلت ہے،گندم خریداری کیلئے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے بجائے مارکیٹ سے لئے گئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 6.6ملین ٹن چینی موجود ہے،ہماری کھپت آج بھی 4.5ملین ٹن سے زیادہ نہیں ہے،پاکستان میں اس وقت چینی سستی جبکہ دنیا میں مہنگی ہے۔
گندم اسکینڈل، انوار الحق کاکڑ قصوروار، اپنی غلطی تسلیم کر کے عوام سے معافی مانگیں، خورشید شاہ



