بھارت مسلسل چھٹے سال عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاون میں سرفہرست

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز ) بھارت انٹرنیٹ کی عالمی بندش میں مسلسل چھٹے سال سرفہرست آگیا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر مجموعی طور پر283 بار انٹرنیٹ شٹ ڈائون کی منظوری دی گئی۔ بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں 2023 کے دوران 17 مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا۔مودی سرکار کی جانب سے انٹرنیٹ کی بڑے پیمانے پر بندش کے باعث بھارت کی جمہوری ساکھ شدیدمتاثر ہوئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی سرکار اظہار رائے کے آزادی کے حق پر بلاجواز پابندی لگا رہی ہے جبکہ بھارت میں انٹرنیٹ شٹ ڈان کی بڑھتی ہوئی رفتار بنیادی انسانی حقوق کی آوازوں کو دبا رہی ہے۔بھارت میں 2023 میں انٹرنیٹ کی بندش نہ صرف جغرافیائی طور پر پھیلی بلکہ طویل عرصے تک برقرار رہی۔ پانچ دن یا اس سے زیادہ چلنے والے شٹ ڈان کا تناسب 2022 میں 15 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 41 فیصد سے زیادہ ہوگیا۔ جنوری اور اکتوبر 2023 کے درمیان بی جے پی حکومت نے 7 ہزار 502 یو آر ایل کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے۔ منی پور میں 212 دنوں تک ریاست گیر انٹرنیٹ کی بندش سے تقریبا 3.2 ملین لوگ متاثر ہوئیجس سے بنیادی طور پر تمام موبائل نیٹ ورکس متاثر ہوئے۔ہریانہ پنجاب میں بھی مسلسل انٹرنیٹ کی بندش سے تقریبا 27 ملین افراد متاثر ہوئے۔ طویل عرصے تک انٹرنیٹ شٹ ڈان نے بھارتی عوام میں بے روزگاری اور ملک کی سرمایہ کاری کے ماحول کو بدترین متاثر کیا۔ رپورٹ کے مطابق شٹ ڈان نے بنیادی طور پر موبائل نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جس سے تقریبا 96 فیصد بھارتی متاثر ہوئے جبکہ انٹرنیٹ کی بندش ایک مکمل بلیک آٹ کی طرح تھی جس سے روزمرہ کی سرگرمیوں، مواصلات اور معلومات تک رسائی بری طرح متاثر ہوئی۔ شٹ ڈان نے پسماندہ کمیونٹیز کو غیر متناسب طور پر متاثر کیا جس سے آمدنی کے نئے سلسلے اور مواقع تک ان کی رسائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر