وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائی کی جائے، کوئی دبائو قبول نہ کیا جائے۔ وزیر داخلہ کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے اور پولیس کو تجاوزارت کے خلاف مشترکہ آپریشن کا حکم دیا گیا ہے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ایکشن، اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سسنگ جانی راجہ گلفراز فارم ہائوس کی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا اور ایک فیکٹری سیل کر دی گئی۔ 24 کنال رقبہ پر 10 کمرے تعمیر کرکے غیر قانونی طور پر فارم ہائو س بنایا گیا تھا۔ ڈی سی، سی ڈی اے کی قیادت میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے تجاوزات کو گرایا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر