پورے پنجاب میں فری وائی فائی کی سہولت فراہم کریں گے، مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نشانیاں آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی )اور فری وائی فائی ہے،پاکستان کو ڈیجیٹل ورلڈ کے ساتھ جوڑیں گے،جب بھارت میں آئی ٹی انقلاب آ سکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟ ، لاہور میں 100 سے زیادہ جگہوں پر فری وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی ، جلد ہی پورے شہر کو فری وائی فائی کی سہولت دیں گے ۔وزیراعلی پنجاب نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف اڑھائی ماہ کی کم مدت میں پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا ہے، نوازشریف نے نئے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی تھی، وہ تھری جی، فور جی اور فائیو جی نواز شریف پاکستان میں لیکر آئے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی سٹی 853 ایکڑ پر مشتمل ہے، اور اس میں دس سال کیلئے ٹیکس فری ہے۔دنیا کی بہترین آئی ٹی کی بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز سے بات کی ہے کہ وہ نالج سٹی میں کیمپس کھولیں گی ۔ پاکستان کے نوجوانوں کو بھی اعلی تعلیم کے مواقع ملیں گے ، نواز شریف آئی ٹی سٹی دنیا کی ڈیجیٹل مارکیٹ کو پاکستان سے جوڑے گا ۔مریم نواز نیکہا کہ پاکستان کے اندر بہت ٹیلنٹ ہے، میرا بنیادی فوکس ہے کہ بچے اپنے پائو ں پر کھڑے ہوں ، ملک میں ٹیکنکل ایڈوانسمنٹ ہو اور یہاں سے فارغ ہونے والے بچوں کے پاس نوکریوں کیلئے سرٹیفکیٹ ہو گا ۔بھارت میں آئی ٹی کے میدان میں انقلاب آیا ہے ، جس کی بنیاد پر دنیا کیٹیک جائنٹس نے انڈیا میں اپنے آفسز کھولے ہیں ، اگر یہ سب انڈیا میں ہو سکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتا ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ میں نے ہدایات دی ہیں کہ ایک سال میں 10بلڈنگز بنائی جانی چاہئیں ، شہباز شریف نے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اچھاقدم اٹھایا تھا ،لیکن بدقسمتی سے پچھلے 5، 6 سالوں میں بچوں کے ہاتھ سے لیپ ٹاپ لے کر ڈنڈے تھما دئیے گئے ہیں اور آج وہ بچے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پڑے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لاہور کے بعد پورے پنجاب میں فری وائی فائی کی سہولت دی جائے گی انہوں نے اعلان کیاکہ لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرینگے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر