ملک میں اداروں کے حوالے سے صورتحال کوئی اچھی نہیں، صدر کو صورتحال کو کنٹرول کرنے کا کہا جاتا ہے تو وہ کریں گے،نئیربخاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں اداروں کے حوالے سے صورتحال کوئی اچھی نہیں ، اگر صدر مملکت کو صورتحال کو کنٹرول کرنے کا کہا جاتا ہے تو وہ کریں گے، صدر مملکت اپنا کردار تب ہی ادا کریں گے جب وزیراعظم کی طرف سے ان کو ایڈوائس جائے گی۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کو بچوں کو کرغزستان سے فوری واپس لانا چاہیے ، اگر کرغزستان کی حکومت صورتحال کو سنبھال نہیں سکتی تو ہمیں اپنے بچوں کو واپس لانا ہوگا۔انہوں نے کہا وزیراعظم ہوں یا چیف جسٹس، سب کو اپنے منصب کا خیال رکھتے ہوئے بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف یکجہتی لا سکتے ہیں تو وزیراعظم شہباز شریف ان کو ریکویسٹ کریں ہمیں خوشی ہے، جن فورسز کا تنازعہ ہے اگر وہ کسی کو منصف ماننے کو تیار ہی نہیں تو ہمیں کیا ضرورت پڑی ہے بات کرنے کی،اگر عدلیہ ایگزیکٹو اتھارٹی استعمال کرنا شروع کر دے تو معاملات خراب ہو جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر