شہباز شریف استعفی دیکر نواز شریف کو وزیراعظم لائیں، علی محمد خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اپنا استعفی دیکر نواز شریف کو وزیراعظم لانا چاہیے،نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تو سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنائے، مہنگائی کی وجہ سے عوام کے لیے جینا دوبھر ہوچکا ہے،ہرکوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہا ہے قوم کے مسائل پر کسی کی توجہ نہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ نہیں ان کو میرٹ پر ریلیف ملے گا،بانی پی ٹی آئی جیل سے بری ہوں گے ان کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اپنا استعفی لکھ کر نواز شریف کو وزیراعظم لانا چاہیے،نواز شریف قوم کے فیصلے کو مانیں اگر آپ بڑے لیڈر ہیں تو قوم نے آپ کو ریجیکٹ کیا ہے،قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے،نواز شریف کو سچ بولنا پڑے گا لیکن آدھا سچ نہیں پورا سچ بولنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف اگر اپنے لئے انصاف چاہتے ہیں تو وہ سب کیلئے انصاف کا مطالبہ کریں، رجیم چینج کیا لندن پلان کا حصہ تھا اس کی بھی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔علی محمد خان نے کہا ماضی میں جسٹس قیوم کی آڈیو کی بھی انوسٹی گیشن ہونی چاہیے، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تو سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنائے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر