کرغزستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر تشدد پر احتجاج

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) دفتر خارجہ میں کرغزستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرا دیا گیا۔ پاکستان نے کرغزستان کے ناظم الامور سے بشکیک میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ پرتشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کرغزستان حکومت سے رابطے میں ہیں، کرغز حکام نے گزشتہ رات تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے ، کرغز حکومت نے انکوائری کرانے اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ ممتاززہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی گئی ہیں ، پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کرغزستان کے اعلی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ کرغزستان کی وزارت صحت کے مطابق 4 پاکستانیوں کو طبی امداد فراہم کر کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جبکہ ایک طالب علم جبڑے کی چوٹ کے باعث زیر علاج ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر