ٹی20 ورلڈکپ 2024، حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

لاہور (نیشنل ٹائمز) قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میرا دل ہمیشہ گرین شرٹس کے حق میں رہے گا، چاہے انکی کارکردگی کچھ بھی ہو! لیکن حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کریں تو ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ہوگا۔ انہوں نے ٹاپ فور ٹیموں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف سیریز 2-2 سے ڈرا کرنا، آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شکست بتارہی ہے کہ شائقین زیادہ بہتر نتائج کی امید نہ رکھیں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے لیڈز میں موجود ہے، سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم یکم مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ سے براستہ امریکا روانہ ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر