کڑاکے کی گرمی جوبن پر آنے کو تیار، مئی اور جون میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) این ڈی ایم اے اور این سی او سی نے مئی اور جون میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی۔نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث رواں ماہ 2 ہیٹ ویو آنے کے خدشات ہیں۔این ڈی ایم اے اور این سی او سی کے مطابق ہیٹ ویو کا پہلا سپیل 2 سے 3 دنوں اور دوسرا 4 سے 5 دنوں پر محیط ہو گا، جون کے پہلے 10 دنوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے سے ہیٹ ویو کا تیسرا سپیل بھی آئے گا جو 3 سے 5 دنوں پر محیط ہو گا۔ہیٹ ویو سے سندھ کے اضلاع عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹندوالہ یار، مٹیار ی اور سانگھڑ جبکہ پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان متاثر ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر