پاکستانی مارکیٹ میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا حجم کل سگریٹ مارکیٹ کا 9 سے 17 فیصد ہے، ڈبلیو ایچ او

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ تمباکو کی صنعت کے دعوی کے برعکس پاکستان کی مارکیٹ میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا حجم کل سگریٹ مارکیٹ کا 9 سے 17 فیصد ہے۔تحقیق میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمباکو کی کھپت کو کم کرنے کا سب سے موثر طریقہ تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں تمباکو کی صنعت پر ٹیکس لگا کر تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار پر مبنی اس تحقیق کے مطابق 2015-16 میں مقامی تیار کردہ سگریٹ پر ٹیکس چوری 53.8 ارب روپے تھی جس میں 38.9 بلین روپے جو کل حصہ کا 72 فیصد سے زیادہ ہے جائز شعبے سے چوری کی گئی،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیے گئے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی (PTC) تمباکو کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کا دارالحکومت میں مارکیٹ شیئر 56 فیصد سے زیادہ ہے جب کہ فلپ مورس کے پاس مارکیٹ کا 20 فیصد حصہ ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ غیر قانونی مارکیٹ شیئر تقریبا 23 فیصد ہے جس میں سے 47 فیصد اسمگل اور 45 فیصد نان ٹیکس پیڈ ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ غیر قانونی مارکیٹ شیئر کا 8% جعلی سگریٹ کا ہے۔ملک عمران احمد، مہم برائے تمباکو سے پاک بچوں (CTFK) کے کنٹری ہیڈ نے، صحت عامہ پر تمباکو کے استعمال کے نمایاں اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 60فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ تمباکو کے استعمال کی برائیوں سے بچائے،انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سال کے آخر تک 200 ارب روپے سے تجاوز ہونے کا امکان ہے اور اضافی آمدنی پیدا ہونے اور تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں سے منسلک صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کی وصولی میں مدد کی توقع ہے۔ تمباکو کے استعمال سے سالانہ تقریبا 160,000 جانیں جاتی ہیں، جو کہ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں پاکستان کے جی ڈی پی کا 1.4 فیصد ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر