پی آئی اے سمیت تمام منصوبوں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، عبدالعلیم خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس میں پی آئی اے سرفہرست ہے ، پی آئی اے سمیت تمام منصوبوں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور تاجر برادری کے لیے نئے اقدامات شروع کرنے میں آسانی پیدا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام 16ویں آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ دنیا کے کاروباری رجحانات کے مطابق ہمیں اپنے نظام میں بھی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاروباری طبقے کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے اور ایک سازگار ماحول پیدا کرے جو سرمایہ کاری کو راغب کر سکے۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ جب کاروبار پروان چڑھے گا تو اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں خود بخود اضافہ ہوگا اور اس کا فائدہ نچلی سطح پر عام آدمی تک پہنچے گا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس میں پی آئی اے سرفہرست ہے جب کہ پی آئی اے کی نجکاری ٹی وی پر بھی لائیو دکھائی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی آئی اے سمیت تمام منصوبوں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے ہم میڈیا سے بھی مدد لیں گے۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اگر پاکستان میں بہتر ماحول فراہم کیا گیا تو سرمایہ کار فوری طور پر دلچسپی لیں گے کیونکہ اب تک کئی معروف کاروباری گروپ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے رابطہ کر چکے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے چیمبر آف کامرس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورم ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام 16ویں آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس ثاقب رفیق نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل معاشی بہتری اور تاجر برادری کا اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ گروپ لیڈر سہیل آفتاب نے روشنی ڈالی کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ اس دو روزہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیمبرز کے صدور اور وومن چیمبرز کی صدور نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے نجکاری، بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ کمیونیکیشن عبدالعلیم خان نے اہم کاروباری شخصیات میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر