9مئی مقدمات، شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی کی ضمانتیں کنفرم

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں کنفرم کر دیں ۔ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی ، نو مئی کے درج مقدمات میں نامزد 5 سو زائد ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے، مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے 25 ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی۔ عدالت نے وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی، نو مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر