مقدمات سے تھک گئے، اس سے بہتر ہے ہمیں سزا دی جائے، شیخ رشید

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز ) سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم ان مقدمات سے تھک گئے ہیں، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں سزا دی جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم ان مقدمات سے تھک گئے ہیں ، ابھی تین مقدمات میں اسلام آباد پیشی ہے، ہم اس روز روز کی چخ چخ سے تھک گئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں،بچوں کو لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں، برائے مہربانی ہمیں اس روز روز کی چخ چخ سے بچایا جائے۔ پراپرٹی لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پانامہ کے بعددبئی لیکس آگئی ہے جو حکومت کے خلاف ہے، اس حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں اور پلگوں میں کچرا پھنسا ہوا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ میں نے کہا تھا 30جون سے پہلے پہلے سیاست میں جوڈو کراٹے ہونے ہیں، قوم نے وہی کرنا ہے جوآزاد کشمیر میں کیا ہے، 9مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے،اس پرجو جو کرنا ہے کرو، ہم 2سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں، اس ملک میں انصاف دھکے کھارہا ہے،انصاف کا مذاق اڑ رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ میرا تعلق صرف بانی پی ٹی آئی سے ہے میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں، میرا بانی پی ٹی آئی سے احترام کا رشتہ ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اللہ کے بعد عدلیہ سے ہی امید وابستہ ہے، مہنگائی کا یہ حال ہے کہ لوگ مکان کا کرایہ دیں ،بجلی کا بل دیں یا بچے کی فیس دیں، مہنگائی کے خلاف عوام اس طرح باہر نکلے گی جس طرح بھیرہ ، راولاکوٹ اور آزاد کشمیر میں نکلی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر