اضافی مخصوص نشستوں پر معطل شدہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) اضافی مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین کی معطلی کے بعد تنخواہوں اورمراعات کو روک دیا گیا۔ اضافی مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین کوپارٹی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل اراکین کی تنخواہیں اورمراعات کو روک دیا ہے۔ن لیگ 14، پیپلزپارٹی 5 اور جے یو آئی کے 3 معطل اراکین کی تنخواہ اور مراعات روکی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری آفس نے فنانس ڈپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں، معطل اراکین کے ڈپلومیٹ پاسپورٹس پر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریولنگ واچرز اور ایئر ٹریولنگ بزنس کلاس ٹکٹس کی سہولت بھی روک لی گئی جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین سے متعلق نئی فہرستیں جاری کردی ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 107 ہوگئی ہے جب کہ پیپلزپارٹی اراکین کی تعداد 67 اور ایم کیوایم کی تعداد 21 ہوگئی۔اسی طرح جے یو آئی کے اراکین کی تعداد 8 اور آئی پی پی کی 4 رہ گئی جب کہ مسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد 5 ہوگئی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر