وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد( نیشنل ٹائمز ) وفاقی حکومت کی جانب سے 170 کھرب لاگت کا بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔مجموعی طورپر 17 ٹریلین روپے سے زائد حجم پر مشتمل آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل 7 جون کو ہونیوالے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے خدو خال طے کئے جارہے ہیں اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ بھی بجٹ سازی سے متعلق مشاورت جاری ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ میں ریونیو جنریشن سمیت دیگر اہداف پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2024-24 وفاقی اخراجات کا حجم 17 ٹریلین روپے متوقع ہے۔ سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کیلئے 800 ارب روپے مختص کئے جانے اور وفاقی ٹیکس ریونیو 11.2 ٹریلین روپے سے زیادہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں680 ارب روپے کا ہدف مقرر کئے جانے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 3900 ارب روپے ہدف مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب روپے لگایا گیاہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1050 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کا ہدف متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر