شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیاں،نواز ان، شہباز شریف آؤٹ ، تفصیلات کے مطابق مسلم ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کو فعال بنانے کے لئے حکومتی اور جماعتی عہدوں کو الگ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اس سلسلے میں پہل انہوں نے خواجہ سعد رفیق جنرل سیکرٹری بنا کر کی تھی جبکہ وہ مسلم لیگ ن کی صدارت اپنے پاس خود رکھنا چاہتے تھے پیر کے روز وزیراعظم شہباز شریف جو ن لیگ کے صدر بھی تھے انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدارت سے استعفیٰ دیدیا ، شہباز شریف نے اپنا استعفی پارٹی قائد میاں نواز شریف کو ارسال کر دیا۔ جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیاگیا ہے۔ (ن)لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کردیا جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہور میں ہوگا۔ پارٹی سمجھتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پارہے لہذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر