کراچی ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) کراچی ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی حکام کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چیئرمین سعودی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے خصوصی شرکت کی۔  افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے کئی منصوبوں پر کام شروع کرنے جا رہی ہے، میری درخواست ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جب پاکستان کے دورے پر آئیں تو سندھ ضرور تشریف لائیں۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دعا گو ہیں اور  سعودی عرب پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لئیے پرعزم ہے۔ تقریب سے خطاب میں سعودی چیئرمین امیگریشن اینڈ پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبد العزیز نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کو  پاکستان کے دیگر ائیرپورٹس  تک بھی توسیع دی جائے گی۔  وفاقی حکومت کے متعلقہ عہدیداروں کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے عازمین حج کے امیگریشن اور دیگر تمام ضروری تقاضے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہی پورے کر لیے جائیں گے، ائیرپورٹ سے کلیئر شدہ حجاج کرام جدہ ائیرپورٹ اور مدینہ ائیرپورٹ پر امیگریشن کے طویل دورانیے کے عمل سے گزرے بغیر براہ راست اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعے رہائش گاہوں پر چلے جایا کرینگے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر