میں، محسن نقوی اور فیصل واوڈا سینیٹ میں آزاد ہیں، سینیٹر انوار الحق کاکڑ

  کراچی(نیشنل ٹائمز) سابق نگراں وزیر اعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل اور سیاسی صورت حال پر کہا ہے کہ یہ وہ واحد گندم اسکینڈل ہے جس میں اٹا مہنگا ہونے کی بجائے سستا ہوا، اس کے نتیجے میں خط غربت میں آنے والے 11 کڑور لوگوں کو سستا آٹا اور سستی روٹی ملی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں  انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے حکومت کی جانب سے کسی قسم کے عہدے کی پیش کش نہیں ہوئی، یہ میڈیا کی حد تک ہے بس، میں، محسن نقوی اور فیصل واوڈا سینیٹ میں آزاد ہیں، ہمیں مینڈیٹ ہمارے صوبائی اراکین نے دیا، ہم فیڈریشن کے نمائندے ہیں، نہ ہمارا ووٹر چھپا ہوا ہے، نہ ووٹر نامعلوم ہے نہ ایجنڈا نامعلوم ہے۔ گندم اسکینڈل کے حوالے سے انھوں نے کہا جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے عوام کو سمجھ آ رہا ہے کہ نہ گندم کا کوئی بحران ہے نہ یہ کوئی اسکینڈل ہے، چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے، ملک میں بارہ سالوں کے دوران پیداوار اور طلب کے ٹارگٹ میں بڑا فرق رہا ہے۔ سابق نگراں وزیر اعظم نے کہا 2019 میں امپورٹ بل آرڈر کے تحت ویسے ہی گندم منگوانے کی اجازت تھی، نگراں حکومت کے دور میں ہم نے پرائیوٹ سیکٹر کو اضافی گندم منگوانے کی کوئی اجازت نہیں دی تھی، سپلائی اور ڈیمانڈ کے اصولوں کے تحت مارکیٹ کی ڈیمانڈ پورا کرنے کے لیے پرائیوٹ امپوٹرز نے گندم امپورٹ کی۔ انھوں نے کہا یہ ایس آر او تحریک انصاف کی حکومت میں جاری ہوا تھا، جس کی اجازت تحریک انصاف کی حکومت میں دی گئی ہو، اس میں کرپشن کا الزام ہم پر کیسے آ سکتا ہے؟ اب تک نہ حکومتی سطح پر اس کو اسکینڈل تسلیم کیا گیا ہے اور نہ ہی مجھے کسی نے اس معاملے پر طلب کیا ہے، ایک کمیٹی ضرور تشکیل دی گئی ہے جس نے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے جس 14 لاکھ ٹن گندم کی امپورٹ کی بات کی جا رہی ہے اس میں سے 5 لاکھ ٹن ہمارے نگراں دور میں جب کہ 9 لاکھ ٹن پچھلے ڈیڑھ ماہ میں موجودہ دور حکومت میں آئی ہے۔ انھوں نے امن و امان کی صورت حال پر کہا ملک میں جہاں منظم جرائم اور دہشت گردی ہو وہاں ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جہاں لوگ تشدد پر اتر آئیں وہاں ریاست کی ذمہ داری ہے اپنی پوری طاقت کا استعمال کر کے اس کو روکا جائے، کچے کے ڈاکو پچھلے 6 ماہ کے دوران ابھر کر سامنے آئے ہیں، ڈاکوں نے اپنا گینگ منظم کر کے وارداتوں میں اضافہ کیا ہے، جو حکومت آئی ہے وہ ذمہ داری لے اور اپنا قانونی و آئینی ذمہ داری پوری کرے، غیر ریاستی عناصر چاہے کوئی بھی ہو ان کو کسی گروہ کے خلاف استعمال کرنے کا میں قائل نہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر