ٹورنٹو (نیشنل ٹائمز) کینیڈین حکام نے 2023 میں وینکوور شہر میں علیحدگی پسند سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث چوتھے بھارتی شہری کو گرفتار کر کے اس پر فرد جرم عائد کردی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پہلے سیگرفتار 22 سالہ امندیپ سنگھ پر ہردیپ سنگھ نجر کے فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش کا الزام عائد کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس ماہ اس قتل میں ملوث دیگر 3 دیگر بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
سکھ رہنما کا قتل، کینیڈا میں چوتھا بھارتی ملزم بھی گرفتار



