ملکی مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کا مشورہ

لاہور (نیشنل ٹائمز )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا ہوگا۔اتوار کو لاہور میں بھٹو ریفرنس اور تاریخ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو ریفرنس پر عدالتی فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کا یہ پہلا سیمینار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے، آصف زرداری نے بھٹو ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا تھا، بھٹو ریفرنس کے تاریخی فیصلے پر ہر ضلع میں سیمینار ہونے چاہئیں اور عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ اب کوئی عدالتی قتل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت کے لیے اہم کردار ادا کیا، آج ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ہے، ملکی سیاست میں اختلاف رائے کے احترام کے لیے جگہ نہیں رہی، مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نفرت اور گالم گلوچ کی بجائے بات چیت کی ضرورت ہے، سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملائیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، گالم گلوچ اور الزام تراشی کی بجائے پاکستان کا سوچیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، پیپلز پارٹی ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پیپلز پارٹی بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے، جبکہ عوام کی بہتری کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیانتخابی مہم میں10نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا، ہمارے ایجنڈے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ہم نے انتخابی مہم میں کسان کارڈ جاری کرنے کا کہا تھا، ہمارے کسان کارڈ پر بھی تنقید کی گئی۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے کسان سراپا احتجاج ہیں، کسان کارڈ چاروں صوبوں میں ہوتا تو شاید کسانوں کا اتنا بڑا مسئلہ پیدا نہ ہوتا، ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں مثبت کردارادا کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کا مثبت کردارہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے نظام میں جمہوری طریقے سے بہتری لے کر آئے، پارلیمان قانون سازی اور ترامیم کیلئے اہم ادارہ ہے، نظام درست کرنے کیلئے جو کچھ کر سکے وہ کریں گے، چارٹر آف ڈیمو کریسی میں جوڈیشل ریفارمز بھی شامل تھیں، جوڈیشل ریفارمز کی کوشش نہیں کی گئی، کوشش ہوگی ہم جوڈیشل ریفارمز کے سفر کو مکمل کریں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر